the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

سعودی عرب کے بیورو برائے تفتیش و پبلک پراسیکیوشن نے حرم توسیع منصوبے کے ٹیکنیکل اور انجینئرنگ اسٹاف کے پانچ اعلیٰ عہدیداران کو مکہ مکرمہ میں اس سال 11 ستمبر کو ہونے والے کرین حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سعودی روزنامے الوطن کے مطابق ذرائع نے ان پانچ عہدیداران کا نام نہیں لیا مگر انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ان تمام عہدیداران پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان افراد میں حکومتی عہدیداران بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بیورو نے اپنی تحقیقات کا آغاز دو ماہ قبل بن لادن



کمپنی کے مشتبہ افراد سے کیا تھا اور اسے انہی کے بیانات سے اس حادثے میں کمپنی کی غفلت کا حتمی ثبوت ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدہ کا بیورو اپنی تمام تحقیقات کے نتائج کو ریاض میں موجود بیورو کے مرکزی دفاتر میں بھیج دے گا تاکہ ان ملزمان کے خلاف چارج شیٹ تیار کی جاسکے۔

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرین حادثے کے بعد بن لادن گروپ پر پابندی لگادی تھی۔جبکہ تفتیش کے مکمل ہونے تک کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران کے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اس دوران کمپنی نئے منصوبوں میں حصہ بھی نہیں لےسکتی ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.